جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا فائرنگ رینج جہلم کا دورہ

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فائرنگ رینج جہلم کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فائرنگ رینج جہلم کا دورہ کیا اور جوانوں کے جذبے کی تعریف کی۔ آرمی چیف کے پہنچنے پر کور کمانڈر فورتھ کور لیفٹننٹ جنرل سید عامر رضا نے استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مشق کیلئے طے شدہ تربیتی مقاصد کے بارے بریفنگ دی گئی، انہوں نے فوجیوں کی پرفارمنس کا مشاہدہ کیا اور ان کی جنگی مہارت اور جارحانہ جذبے کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے آپریشنل مشقوں میں فضائیہ، ایوی ایشن اور بری دستوں کی ہم آہنگی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر تارڑ

انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے، اعظم نذیر تارڑ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ انصاف اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے