پیپلزپارٹی

ڈی آئی خان سے اہم سیاسی شخصیات کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) ڈیرہ اسماعیل خان سے دو اہم سیاسی رہنماوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے لاہور میں ڈیرے ہیں، ڈی آئی خان سے حافظ طاہر اور حافظ ہاشم نے بلاول ہاﺅس لاہور میں آصف زرداری سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب سے کل مزید سیاسی رہنماﺅں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔ دوسری جانب آصف زرداری نے لاہور میں قیام 12 جون تک بڑھا دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پنجاب بھر سے متعدد سیاسی شخصیات کی جانب سے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے