یوسف رضا گیلانی

سابقہ حکومت ملک کو ڈیفالٹ کرنا چاہتے تھے، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد  (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم  اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ  سابقہ حکومت ملک کو ڈیفالٹ کرنا چاہتے تھے، ہم نے سیاست کے بچائے ریاست کو بچایا ہے، عمران خان نے خود کہا پھر ہمیں ذمہ داری نہیں لینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معاہدے ریاست کے ساتھ ہوتے ہیں، سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ خلافی کی، انکو پتہ تھا وہ ہار گئے ہیں، اگر ایک سال عبوری حکومت بنتی تو ملک بہت مشکل میں ہوتا۔

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سابقہ حکومت نے کہا تھا جب ہم آئیں گے تب سب سستا کر دیں گے، عمران خان نے تین ماہ میں جنوبی صوبہ بنانے کا کہا تھا، ہماری اکثریت آئے گی تب صوبہ بنائیں گے۔ حکومت جانے پر کسی نے ملک کے خلاف بات نہیں کی لیکن عمران خان نے حکومت جانے پر اداروں اور ملک کے خلاف بات کی۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے