واٹس ایپ

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لئے ایک اور مزیدار فیچر متعارف

اسلام آباد (پاک صحافت) چیٹنگ اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لئے ایک اور مزید فیچر لانے کا  اعلان کر دیا ہے، جس کی مدد سے صارفین اپنی تصویروں کو اسٹیکرز میں تبدیل کر سکیں گے۔ تاہم  فی الحال تصاویر کو اسٹیکرز میں تبدیل کرنے کا فیچر تھرڈ پارٹی ایپ کے استعمال سے ہی  ممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ جلد ہی ایک ایسا فیچر متعارف کروانے جارہا ہے جو واٹس ایپ صارفین کو   ان کی تصاویر اسٹیکرز میں تبدیل کرنے کی سہولت دے گا۔ واٹس ایپ سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو  کے مطابق واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کررہا ہے جو واٹس ایپ صارفین کو ان کی تصاویر اسٹیکرز میں تبدیل کرنے کی اجازت دے گا۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کو  جذبات کے اظہار کے لیے مختلف آپشن فراہم کرتا ہے، اسٹینڈرڈز ، تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ فیچر کے علاو واٹس صارفین کے لیے اسٹیکرز ، GIFs اور ڈوڈل بھی شیئرنگ کے لیے دستیاب ہیں۔ یہی نہیں  واٹس ایپ اپنے صارفین کو مختصر ویڈیوز کو GIFs میں تبدیل کرنے کا موقع بھی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے