راجہ ریاض

عمران خان کو سر عام پھانسی دینی چاہیے تھی۔ راجہ ریاض

اسلام آباد (پاک صحافت) راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سر عام پھانسی دینی چاہیے تھی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے وہ کام کیا ہے کہ پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں، آج پورا ایوان شرمندہ ہے، جو جہاز بھارت گرا نہیں سکا وہ شرپسندوں نے جلا دیے ہیں۔

راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان فتنہ ہے، انتشار ہے، عمران خان اور حواریوں نے اداروں کے خلاف مہم چلائی، کبھی ریمانڈ میں کسی کو ضمانت ملی ہے؟ لاڈلے کو ریمانڈ کے دوران عزت و احترام کے ساتھ گیسٹ ہاؤس بھیجا گیا، عمران خان کو سر عام پھانسی دینی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے، ملک دشمنوں کو اگر لگام نہ ڈالی گئی تو یہ پاکستان کو توڑنے کے لیے جو کچھ ہوسکے گا کریں گے۔ تحریک انصاف نے ملک کے ساتھ وہ کر دیا جو آج تک بھارت یا طالبان بھی نہیں کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے