رانا ثناء اللہ

اسمبلیوں کو عمران خان کی انا کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسمبلیوں کو عمران خان کی انا کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اسمبلیاں کسی کی ضد یا انا پر گھٹیا سیاست کی نذر ہو رہی ہیں تو گورنر وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتا ہے، گورنر کا وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنا ان کا آئینی استحقاق ہے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے خواجہ سعد رفیق اور طارق بشیر چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، اگر ان کے پاس بندے پورے ہیں تو اعتماد کا ووٹ لے لیں، ان کے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں اس لیے اعتماد کا ووٹ لینے سے گریز کر رہے ہیں۔ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا لیکن یہ آئے روز رخنہ ڈال رہے ہیں اور سازش کر رہے ہیں، پی ڈی ایم نے سیاسی مفادات کے خلاف اور قومی مفادات کے حق میں فیصلے کیے، عمران خان ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔

واضح رہے رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال کا ازخود نوٹس لے، عدالت عظمیٰ ازخود نوٹس لیکر پنجاب کو معاشی عدم استحکام سے بچائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن سے فرار نہیں چاہتے بلکہ الیکشن کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور امیدواروں کو حلقہ وار تیار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے