شرجیل میمن

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی عمران خان کو شٹ اپ کال دیدی، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بھی عمران خان کو شٹ اپ کال دیدی ہے۔ انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان صرف اعلان ہی رہا۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے جاری بیان میں کہا کہ عمران خان بلیک میلنگ، دھونس اور دھمکیوں سے دوبارہ اقتدار چاہتے ہیں، عمران خان ملک پر عمرانی ڈاکٹرائن مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال سنگین ہے، کے پی کا ڈپٹی اسپیکر اور تھانے بھی محفوظ نہیں۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن نے جاری بیان میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام اور بے یقینی کی صورتحال میں رکھنا چاہتی ہے، عمران خان نہیں چاہتے کہ پاکستان کی معیشت چلے، عمران خان کی خواہش ہے کہ ملک میں سری لنکا جیسی صورتحال جنم لے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ نوٹنکی کرنے والوں کا ٹولہ ہے، عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان محض اعلان ہی رہا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے