سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی کا 74 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا چہتر سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے، پاکستان میں عام شہری کا جینا محال ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے۔ عالمی جریدوں کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کا چوتھا مہنگا ترین ملک بن چکا، حکومت درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی بجائے مسائل میں اضافہ کر رہی ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ عوام کو معلوم ہی نہیں کہ انھیں کن گناہوں کی سزا مل رہی ہے؟ پی ٹی آئی کی حکومت مکمل طور پر پٹ چکی، عوام مہنگائی اور غربت سے لڑ رہے ہیں، کھلاڑی آپس میں دست و گریبان ہیں، بے روزگاری کا طوفان نوجوانوں کو طمانچے مار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت مکمل طور پر فلاپ ہوگئی ہے۔ وزیراعظم اور ان کی ٹیم ملک کے داخلی اور خارجی محاذوں پر کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دے سکی۔ مہنگائی کے طوفان کو قابو کرنا حکومت کے بس میں ہی نہیں رہا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے