حافظ حمداللہ

بشریٰ بی بی کی ڈائری سےثابت ہوا پی ٹی آئی کی حکومت جادو ٹونےکے زیر اثر تھی، حافظ حمد اللہ

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور  پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جو بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری میں درج ہے، ویسے واقعات رونما بھی ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت اُس وقت کی خاتون اول چلاتی تھیں، ڈائری سے ثابت ہوا چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت جادو ٹونےکے زیر اثر تھی۔

تفصیلات کے مطابق حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا 9 مئی کو سب کچھ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری مکافات عمل ہے، ان کی حکومت میں مخالفین پر بے بنیاد مقدمات درج کیےگئے۔ ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا القادر ٹرسٹ کی زمین اور 190 ملین پاؤنڈ کس نے دیے؟ حقیقت سب کے سامنےآنی چاہیے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب  پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللہ نے  نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی تقرری پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم وہی اچھاجو ایک بیگ میں آئےاور وہی بیگ لے کر جائے۔ یاد  رہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 14 اگست کو یوم آزادی پر حلف اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے