فرخ حبیب

تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور (پاک صحافت) انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور زمان پارک کے باہر آپریشن کے دوران پولیس پر تشدد کے مقدمے میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ انسدادِ دہشتگردی عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظورکرتے ہوئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

واضح رہے کہ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس میں  پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے