رضا ربانی

سابقہ حکومت نے بھارت کو مقبوضہ کشمیر کو الحاق کرنے کی اجازت دی، رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے سابقہ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ حکومت نے بھارت کو مقبوضہ کشمیر کو الحاق کرنے کی اجازت دی۔ ان کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی کی حکومت نے  اسٹیٹ بینک کو وفاقی حکومت سے الگ کر کے خود مختاری کے نام پر اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کی نگرانی میں رکھا، سی پیک کو سست روی کا شکار کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر رضا ربانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سی پی ای سی کی فنڈنگ ​​اور منصوبوں کی تمام تفصیلات آئی ایم ایف کو دیں، پارلیمنٹ میں ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی بلڈوز کر دی گئی، فیٹف قانون سازی سے پاکستانیوں کو غیر ملکی ایجنسیوں کے سامنے بھی بے نقاب کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گزشتہ روز اعتراف کیا کہ وہ جولائی 2021 سے تحریک عدم اعتماد سے آگاہ تھے۔

واضح رہے کہ رضا ربانی نے مزید کہا کہ عمران خان کو امریکی سازش کے بارے میں 8 مارچ 2022 کو علم ہوا جب مبینہ خط منظر عام پر آیا، اگر امریکہ کی سازش تھی تو عمران خان جولائی 2021 سے ہی آگاہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پھر عمران خان 27 مارچ 2022 تک خاموش کیوں رہے؟ امریکہ کیوں حکومت بدلنے کے لیے کام کرے گا؟

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے