لاڈلے کو لانے کیلئے مجھے ہٹانا اور سزائیں دلوانا ضروری تھا، نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کسی لاڈلے کو لانے کیلئے مجھے ہٹانا، سزائیں دلوانا ضروری تھا لیکن پاکستان کو کس جرم کی سزا دی گئی، عوام کا کیا قصور تھا۔

تفصیلات کے مطابق کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے جرم میں نا صرف وزارت عظمیٰ سے فارغ کر دیا گیا بلکہ عمر بھر کیلئے نا اہل کر دیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ آج میرے دل و دماغ میں یہ سوال انگارے کی طرح سلگ رہا کہ آپ کا کیا قصور تھا کہ آپ کو مجھ سے زیادہ سنگین سزائیں دی گئیں، جے آئی ٹی کیلئے واٹس ایپ پر ہیرے چنے گئے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ معلوم ہے کہ عوام 8 فروری کو خوشحال پاکستان کی ججمنٹ سنائیں گے، عوام کو اپنی بریت کا فیصلہ خود کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے