مریم اورنگزیب

ہم پنجاب کو پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل صوبہ بنارہے ہیں۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم پنجاب کو پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل صوبہ بنارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز نے مہم پلانٹ فار پاکستان کا آغاز کیا ہے، 6 جون سے پلاسٹک بیگز کو بین کردیا جائے گا۔ ہم پنجاب کو پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل صوبہ بنارہے ہیں، جس کے تحت 40 سے زائد خدمات گھر کی دہلیز پر فراہم کریں گے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اسموگ کےخاتمے کے حوالے سے لاٸحہ عمل متعین کردیا گیا۔ اسموگ کے خاتمے سے متعلق قانون سازی پر بھی کام کر رہے ہیں۔ تمام ادارے اپنی تمام تر تواناٸیوں کے ساتھ ملکر کر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے تعاون سے ماحولیاتی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں، تعلیمی نصاب میں ماحولیاتی بہتری کے مضامین شامل کئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے