بلاول بھٹو زرداری کی نیدر لینڈ کے ڈپٹی وزیرِ اعظم اور ہم منصب ووپکے ہوکسٹرا سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ڈیووس میں نیدر لینڈ کے ڈپٹی وزیرِ اعظم اور ہم منصب ووپکے ہوکسٹرا سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ سیاسی و سفارتی تعلقات اور ماحولیات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر جاری  ایک بیان  کہا کہ  ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ڈچ ڈپٹی وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سے مل کر خوشی ہوئی۔انہوں نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران دو طرفہ سیاسی و سفارتی تعلقات اور ماحولیات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے متاثرین کے لیے نیدر لینڈ کی جانب سے دی گئی امداد کو سراہا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیدر لینڈ کے ڈپٹی وزیرِ اعظم و زیرِ خارجہ سے ملاقات میں تعاون کو مزید بڑھاتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، آئی ٹی اور زراعت کے شعبے میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے