احسن اقبال

جہانگیر ترین جب چاہیں گے طوطے کی گردن مروڑ دیں گے، احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت کی جان جس طوطے میں ہے وہ جہانگیر ترین کی جیب میں ہے۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ این آر او تو جہانگیر ترین کی جیب میں ہے، او جب چاہیں گے طوطے کی گردن مروڑدیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے اپنے حالیہ بیان میں وزیر اعظم  عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان جہانگیر ترین کو این آر او نہیں دیں گے تو کس کو دیں گے؟ کیوں کہ عمران خان کی جان جس طوطے میں ہے وہ طوطا جہانگیر ترین خان کی جیب میں ہے۔

واضح رہے کہ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان جہانگیر ترین کو این آر او نہیں دیں گے تو کس کو دیں گے؟ انہوں نے اپنے بیان میں پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ہر شعبے میں اسکینڈل بنائے ہیں،  پی ٹی آئی حکومت نے حد کردی اس نے عید کا بھی اسکینڈل بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے