رضا ربانی

حکومت نے سبسڈی روک کر غریب کی کمر توڑ دی، رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے پیٹرول کی قیمت پر اضافے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،  رضا ربانی کا کہنا تھاکہ پیٹرول کی قیمت میں تیسری بار اضافہ کر کے غریب عوام کی مشکلات کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رضا ربانی نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے یوٹیلٹی اسٹور سے گھی، آٹا، چینی پر سبسڈی ختم کردی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سبسڈی روک کر غریب کی کمر توڑ دی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے بھی پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھاکہ حکومت نے اب قیمت اگر عالمی منڈی کی وجہ سے بڑھائی تو گزشتہ دو بار کی وجہ کیا تھی؟ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا حکمرانوں کو بنی گالا کے پہاڑوں سے منہگائی کا سونامی نظر نہیں آتا؟

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے