شرجیل میمن

کراچی کا جو بھی میئر آئے گا سندھ حکومت اس کا ساتھ دے گی۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کا جو بھی میئر آئے گا سندھ حکومت اس کا ساتھ دے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا سیل سب سے اچھا جا رہا ہے، 2018 میں جعلی طریقے سے اسمبلی میں پہنچنے والوں کو شکست ہوئی، ایک پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ بھی نہیں آیا اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا میئر ہمارا ہوگا۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہے، پی ٹی آئی رہنما شکست تسلیم کرکے کہہ رہے ہیں تیاری نہیں تھی، سندھ میں پی ٹی آئی کو ووٹرز نے ناکام کردیا، عمران خان کہتے تھے سندھ کا دورہ کرکے پیپلزپارٹی کا صفایا کروں گا، عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سندھ کے عوام نے مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بڑھکیں مارتا ہے، پنجاب اور کے پی اسمبلی ختم کردی، عمران خان غیرت کھائیں اور سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کو مستعفی ہونے کا کہیں، عمران خان کے جعلی بیانیے کو عبرتناک شکست ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے