مریم نواز

بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی جرم کیا ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی جرم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کشمیری عوام، پاکستان اور دنیا بھارتی فریب کو مسترد کرتے ہیں، بھارت سو ناٹک کرے، جموں و کشمیر کشمیریوں کا ہے اور رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے کشمیریوں کو غلام بنانے کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں، تنازعِ جموں و کشمیر پر اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں اور عالمی قانون کا اطلاق ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز کا کہنا ہے کہ کشمیر کے عوام کا آزادی اور استصوابِ رائے کا حق نہیں چھینا جا سکتا، جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع مسئلہ ہے۔ خیال رہے کہ بھارتی عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے 30 ستمبر 2024ء تک الیکشن کرائے جائیں، بھارتی صدر کے پاس اختیارات ہیں، آرٹیکل 370 جموں و کشمیر کی شمولیت کو منجمد نہیں کرتا، جموں و کشمیر اسمبلی کی تشکیل کا مقصد مستقل باڈی بنانا نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے