شہبازشریف

ملک کو معاشی تباہی کے گڑھے سے پھر نکالیں گے۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کو معاشی تباہی کے گڑھے سے پھر نکالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی، جس میں نائب صدر ن لیگ حمزہ شہبازشریف بھی میں موجود تھے، ملاقات میں 21 اکتوبر کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، قائد ن لیگ نوازشریف کے استقبال کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ن لیگ شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں عوام کی امیدوں کو پھر پورا کریں گے، ملک کو معاشی تباہی کے گڑھے سے پھر نکالیں گے، نوازشریف کی قیادت میں پھر سب ٹھیک کریں گے، پھر ثابت کریں گے کہ سب ٹھیک ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر وعدوں کی تکمیل کے نئے دور کا آغاز ہے، دن رات جس طرح رہنما اور کارکن جذبے سے کام کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے