عطا تارڑ

وزیراعلی حمزہ شہباز نے آتے ہی فرض شناس افسران کی تعیناتیاں کیں۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے آتے ہی صوبے بھر میں فرض شناس اور ایماندار افسران کی تعیناتیاں کیں ہیں جس سے جرائم میں کمی واقع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نذیر چوہان کی گاڑی پر فائرنگ خالد گجر نے کروائی، نذیر چوہان بال بال بچ گئے، اللہ نے نذیر چوہان کی جان بچائی۔ جہاں جہاں ضمنی الیکشن ہے وہاں اسلحہ کی نمائش پر سخت پابندی ہوگی، پولیس افسران کی اندھا دھند پوسٹنگ کی گئیں جس کے ریٹ طے تھے جس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، امن و امان کی صورت بدترین مقام تک پہنچ چکی ہے۔

وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ بچوں و خواتین سے زیادتی کے واقعات میں شدت سے اضافہ ہوا ہے، پنجاب میں روزانہ چار سے پانچ کیسز ریپ کے رپورٹ ہو رہے ہیں، ریپ کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوکیاں، اٹک، باٹا پور جیسے ریپ واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، حکومت نے فیصلہ کیا ہے بچوں عورتوں کے خلاف تشدد ریپ کیسز پر خصوصی اقدامات کر رہے ہیں، جنسی حراساں، زیادتی کا نشانہ اور زور زبردستی پر حکومت سوچ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے