عظمی بخاری

جس دن نواز شریف پاکستان آئے وہ دن عمران حکومت کی رخصتی کا دن ہوگا، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ جس دن نواز شریف پاکستان آئے وہ دن عمران حکومت کی رخصتی کا دن ہوگا۔ عظمی بخاری کا کہنا ہے نواز شریف کا نام آج وزیر اعظم عمران خان کے لئے خوف کی علامت بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے نام لیے بغیر حسان خاور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پرچی ترجمان صاحب نواز شریف کے پاکستان آنے سے پہلے حکومت لڑکھڑا گئی، مفت مشورہ ہے اپنے قد سے بڑھ کر باتیں مت کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ آپ کا ٹاسک کوے کو سفید یعنی بزدار کو شہباز شریف ثابت کرنا ہے، آپ وہیں تک رہیں، آپ کے لئے بہتر رہے گا۔

واضح رہے کہ عظمی بخاری نے جاری بیان میں مزید کہا کہ ساڑھے تین سال سے کابینہ کے ہر اجلاس میں نواز شریف اور شہباز شریف کیخلاف منصوبے بنتے رہے، شریف خاندان کے خلاف سازشیں کرنے والے خود راہ فرار تلاش کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ نون نے ڈلیور کیا اس لیے عوام آج یاد کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے