غیر شرعی نکاح کیس قابلِ سماعت قرار

اسلام آباد (پاک صحافت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانیٔ پی ٹی آئی اور اہلیہ کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دے دیا۔ خیال رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت سول جج قدرت اللّٰہ نے کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی، اہلیہ بشریٰ بی بی اور شکایت کنندہ کو نوٹسز جاری کر دیے۔ سول جج قدرت اللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں، ای اٹینڈنس کرائی جائے، بشریٰ بی بی ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں۔ درخواست گزار خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ عدالت میں 2 گواہ پیش ہوئے، ایک نے وقوع آنکھوں سے دیکھا اور دوسرے کو بتایا۔

واضح رہے کہ سول جج قدرت اللّٰہ نے کہا کہ خاور مانیکا کو آدھا شکایت کنندہ اور آدھا گواہ تو نہیں بنا سکتے نا۔ وکیل نے کہا کہ نکاح خواں بھی موجود ہے، چشم دید گواہ بھی، سننے والا بھی۔ عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے