آئی ایم ایف نے پاکستان کے اکاؤنٹ میں 1.2 ارب ڈالرز منتقل کر دیے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے اکاؤنٹ میں 1 اعشاریہ 2 ارب (1 ارب 20 کروڑ) ڈالرز منتقل کر دیے ہیں۔ وزیر خزانہ کے مطابق گزشتہ 4 روز میں پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں 4 اعشاریہ 2 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 1 اعشاریہ 8 ارب (1 ارب 80 کروڑ) ڈالرز کی بقیہ رقم 2 جائزہ رپورٹس کے بعد پاکستان کو ملے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کلیدی کردار ادا کیا ہے، پاکستان تیزی سے استحکام کی جانب گامزن ہو چکا ہے۔ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام 9 ماہ کا ہے، جس میں 3 ارب ڈالرز پاکستان کو ملیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ ہمارے کل زرِ مبادلہ کے ذخائر 13 اور 14 ارب ڈالرز کے درمیان ہوں گے۔ اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا ہے کہ 1.8 ارب ڈالرز کی بقیہ قسط 2 جائزہ رپورٹس کے بعد پاکستان کو مل جائے گی، حکومتی معاشی ٹیم نے مشکل اور کٹھن سفر میں بھرپور ساتھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے