فضل الرحمان

موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی سب سے ناکام اور نااہل ترین حکومت ہے، مولانا فضل الرحمان

لاہور (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےپی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ملکی معیشت کا ستیاناس کر دیا، نااہل حکمرانوں سے چھٹکارے کے لیے پی ڈی ایم 4جولائی کو سوا ت اور 29 جو لائی کو کراچی میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ بجٹ بھی آئی ایم ایف نے بنایا ہے، جب تک ملک میں آئی ایم ایف کی پالیسیاں چلتی رہیں گی معیشت میں بہتری نہیں آسکتی، آئی ایم ایف کی شرائط پر پاس ہونے والے بجٹ سے غریب عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ جمعیت علما اسلام (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سودی قرضوں پر بننے والے بجٹ سے آنے والی نسلیں بھی مقروض ہوتی چلی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ100  دنوں میں ملک کی تقدیر بدلنے والوں نے ایک ہزار دنوں میں ملک کا ستیاناس کردیا، موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی سب سے ناکام اور نا اہل ترین حکومت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے