مرتضی وہاب

مرتضیٰ وہاب کی جانب سے عوام سے 2021 میں کیے گئے وعدے کی تکمیل سے متعلق پیغام جاری

کراچی (پاک صحافت) میئر کراچی مرضیٰ وہاب نے عوام سے کیا اپنا وعدہ پورا کر دکھایا ہے۔ خیال رہے کہ مرتضیٰ وہاب نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام سے 2021 میں کیے گئے وعدے کی تکمیل سے متعلق پیغام جاری کیا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مزید چند ہفتوں کے بعد لانڈھی میں شیر پاؤ کالونی کے پڑوس میں واقع یہ متعدد مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے والا اسپورٹس اسٹیڈیم ’کراچی نیبر ہوڈ امپروومنٹ پروگرام‘ (KNIP) کے اقدام کے تحت عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی، ترجمان حکومت سندھ و مشیر قانون بیرسٹر، حالیہ میر کراچی مرتضیٰ وہاب نے 2021 ستمبر میں کہا تھا کہ حکومت سندھ شیرپاؤ کالونی کے اسٹار گراؤنڈ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپورٹس کمپلیکس بنائے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ لانڈھی شیرپاؤ کالونی اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں کے لیے یہ پیپلزپارٹی کی طرف سے ایک بڑا تحفہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے