عطا تارڑ

دنیا جانتی ہے شہباز شریف ڈیلیور کرنے والے لیڈر ہیں، عطاء تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ دنیا جانتی ہے کہ شہباز شریف ڈیلیور کرنے والے لیڈر ہیں، معیشت کی بہتری کے اثرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور کابینہ پالیسی سازی اور معیشت کی بہتری کے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مثبت خبروں کے پیچھے بڑی محنت ہے، پاکستان کی پزیرائی ہوئی ہے، خارجہ پالیسی کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے، پالیسی سازی اور معیشت کی بحالی کے لیے دن رات اقدامات کیے ہیں۔عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیرِِ اعظم کے دورۂ سعودی عرب کی کامیابی پر کل سعودی وفد پاکستان پہنچا، سعودی وفد نے سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار بہت خوش آئند ہے، آنے والے دنوں میں اعلیٰ وفد آئے گا جس میں دستخط ہوں گے، سعودی پرائیوٹ سیکٹر کا پاکستان کے پرائیوٹ سیکٹر سے تعاون فائدہ مند ہو گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات مزید بڑھیں گے، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، زرِمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اپوزیشن کی جماعتوں کا پہلا جلسہ ناکام رہا، متحدہ اپوزیشن کی کمپنی چلنے والی نہیں ہے، تحریکِ انتشار میں آپس کی پھوٹ ہے، وہ اپنی ہی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا نہیں کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں

کشمور، گھوٹکی اور شکارپور میں امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، وزیر داخلہ

سکھر (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں بےامنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے