بلاول بھٹو

نصرت بھٹو کا کردار، جدوجہد اور قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نصرت بھٹو کا کردار، جدوجہد اور قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مادرِ جمہوریت نے ہمیں سکھایا ہے کہ برداشت اور صبر سے بڑی کوئی جرات نہیں۔ انہوں نے مادرِ جمہوریت کو ان کی 11 ویں برسی پر خراج عقیدت بھی پیش کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے ہمیں سکھایا کہ ظلم کے اندھیروں میں آوازِ حق بلند کرنے سے زیادہ کوئی اطمینان نہیں، انہوں نے ہمیں سکھایا کہ جمہوریت اور پاکستان سے بڑھ کر کچھ بھی عزیز نہیں۔ بیگم بھٹو جمہوریت پسندوں کے لیے ہمت، عزم اور استقلال کا منارہِ نور تھیں، نصرت بھٹو اور ان کے اہلخانہ کے تذکرے کے بغیر پاکستان کی سیاسی تاریخ نامکمل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے