گوگل

گوگل نے اپنے ہوم پیج میں بڑی تبدیلی کردی

(پاک صحافت) انٹرنیٹ کی دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن میں خاموشی سے ایک بہت بڑی تبدیلی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اگر آپ گوگل ڈاٹ کام اوپن کریں تو گوگل لینس کا آئیکون سرچ باکس میں مائیکرو فون کے برابر دیکھ سکتے ہیں۔ اس لینس آئیکون پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے آپشن آئے گا کہ کسی تصویر کو اپ لوڈ کریں، لنک پیسٹ کریں یا امیج کو کھینچ کر وہاں لے جائیں۔

ان میں سے کسی آپشن پر بھی عمل کرنے پر تصویر سے مطابقت رکھنے والی تصاویر سائیڈ پر نظر آئیں گی جبکہ اگر تصویر پر ٹیکسٹ موجود ہوگا تو اس کا ترجمہ کرنا بھی ممکن ہوگا۔ گوگل لینس کو کمپنی نے 2017 میں پکسل فونز کے لیے متعارف کرایا تھا جس کے بعد اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے ساتھ ساتھ گوگل فوٹوز کا حصہ بھی بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسنیپ چیٹ

اسنیپ چیٹ صارفین اب اپنے میسجز ایڈٹ کر سکیں گے

(پاک صحافت) اسنیپ چیٹ کے صارفین بھی اب اپنی چیٹ میسجز کو ایڈٹ کر سکیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے