یوسف رضا گیلانی

عمران خان نے ریاست مخالف کام اور غداری کی ہے۔ یوسف رضا گیلانی

ملتان (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ریاست مخالف کام اور غداری کی ہے جس پر کارروائی ہونی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا بیانیہ جھوٹا ہے۔ پی ٹی آئی نے ریاست مخالف کام کیا، غداری کی، وزیراعظم شہباز شریف کو تحقیقات کرانی چاہیے۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری پہلے صدر تھے جنہوں نے سرائیکیوں کا مسئلہ اٹھایا، جنوبی پنجاب اتنا بڑا ہے کہ الگ صوبہ بنائے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے، جو آج ہماری اس قرارداد پر تنقید کرتے ہیں انہوں نے ووٹ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ اور سینیٹ میں قرارداد اور بل منظور کرایا، سرائیکی صوبے کا دارالحکومت کہاں ہو یہ بھی ایک مسئلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے