جلوس عزا

کربلا کے عظیم شہیدوں کو خراج عقیدت، ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس برآمد

کراچی (پاک صحافت) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کربلا کے عظیم شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اسی حوالے سے ملک تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس و مجالس عزا کا اہمتام کیا جا رہا ہے۔  خیال رہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک کے بیشتر شہروں میں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا 9 محرم الحرام کا جلوس مرکزی امام بارگاہ اثنائے عشری سے برآمد ہو کر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہو گا۔ جبکہ ۔لاہور کا جلوس پانڈو سٹریٹ سےبرآمد ہوگا۔  خیال رہے کہ روہڑی میں 500 سالہ قدیمی نو ڈھالہ تعزیہ کا جلوس امام شاہ عراق سے برآمد ہوکر اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں جس میں ملک بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں زائرین اور عزاداران حسین شرکت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا،  اس کے علاوہ کوئٹہ میں 9 محرم الحرام 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس دن 1 بجے امام بارگاہ ناصر العزاءسے برآمد ہو گا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دوبارہ امام بارگاہ ناصر العزاءپر ہی اختتام پذیر ہو گا۔جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، ایف سی اور لیویز کے 4 ہزار سے زائد اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ کی منظوری دے دی

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں ماڈل گھروں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے