مرتضی وہاب

سندھ میں اومی کرون کیسز میں اضافہ، مرتضٰی وہاب نے خبردار کر دیا

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے ایڈمنسٹریٹر اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے سندھ میں اومی کرون کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر عوام کو خبردار کر دیا، مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ عوام نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو  حالات خراب ہو سکتے ہیں،  سندھ حکومت عوام پر کوئی سختی نہیں کرنا چاہتی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے اومی کرون سے متعلق عوام کو ہدایات جاری کیں، مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ہ چند ہفتوں میں اومی کرون کے باعث کورونا کے کیسز  میں اضافہ ہوا، سندھ حکومت عوام پر کوئی سختی نہیں کرنا چاہتی۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال سندھ میں اومی کرون کی صورتحال کنٹرول میں ہے مگر عوام نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو  حالات خراب ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ  وزیر اعلی سندھ نے آج کورونا سے متعلق اجلاس بلایا ہے،  عوامی محفوظ رہ کر ویکسی نیشن کرائیں  اور انسداد کورونا میں حکومت کا ساتھ دیں۔ پی ٹی آئی سرکاری ہسپتال نہیں چلا سکتی  اس لئے قومی ہیلتھ کارڈ دیے، قوی ہیلتھ کارڈ پی ٹی آئی کی ناکامی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے