فیس بک

کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹاگرام پرائیویسی سیٹنگز میں تبدیلی کا اعلان

کیلیفورنیا (پاک صحافت) کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام میں بائی ڈیفالٹ پرائیویسی سیٹنگز میں تبدیلی لانے کا اعلان کیا ہے۔ پرائیویسی سیٹنگز میں اس تبدیلی کا مقصد کم عمر صارفین کو ‘مشتبہ بالغ’ افراد سے بچانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب جب بھی کم عمر افراد فیس بک اکاؤنٹ سائن اپ کریں گے تو انہیں خودکار طور پر زیادہ پرائیویسی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ ایسے اکاؤنٹس جو اس اپ ڈیٹ سے پہلے سے موجود ہیں، انہیں بھی یہی سیٹنگز اپنانے کے لیے نوٹیفکیشنز کے ذریعے کہا جائے گا، مگر یہ فیصلہ انہیں خود کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ میٹا کے مطابق کمپنی کی جانب سے ایسے اکاؤنٹس کو رپورٹ یا بلاک کیا جائے گا جو کم عمر صارفین سے رابطہ کریں گے۔ خیال رہے کہ اس طرح کا فیچر انسٹاگرام میں 2021 میں بھی متعارف کرایا گیا تھا جس کا مقصد کم عمر صارفین کو مشتبہ افراد سے بچانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسنیپ چیٹ

اسنیپ چیٹ صارفین اب اپنے میسجز ایڈٹ کر سکیں گے

(پاک صحافت) اسنیپ چیٹ کے صارفین بھی اب اپنی چیٹ میسجز کو ایڈٹ کر سکیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے