خرم دستگیر

اگر کسی میں ملکی ترقی کا جذبہ دیکھا تو وہ نوازشریف ہے۔ خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ اگر کسی میں ملکی ترقی کا جذبہ دیکھا تو وہ نواز شریف ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی خرم دستگیر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک میں بڑے بڑے منصوبے بنائے، گزشتہ حکومت نے چار سالوں میں ملکی بنیادیں ہلا دیں، پچھلے دور میں التواء کا شکار منصوبوں کو دوبارہ شروع کررہے ہیں، اس ملک کو ترقی کی راہ میں گامزن کرنا مسلم لیگ ن کا مشن ہے۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں جہاں بھی ترقی نظر آتی ہے وہاں نواز شریف کا نام نظر آتا ہے، سیاست میں بہت تنقید ہوتی ہے ہم پر الزامات لگتے ہیں، ہمیں اپنے بچوں کیلئے خوشحال پاکستان کی بنیاد آج رکھنی ہے، ہم نے بہت تلخ تجربہ کیا، چار سال اس ملک کی بنیادیں توڑی گئی ہیں، دیامر بھاشا ڈیم پر کام ہورہا ہے، گزشتہ دور میں کئی منصوبوں پر کام نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی آج لاہور اور کراچی کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی آج لاہور اور کراچی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے