بالی وڈ کے سینیئر اداکار وکرم گوکھلے انتقال کرگئے

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ کے سینیئر اداکار وکرم گوکھلے 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم، ٹیلی وژن اور اسٹیج کے نامور اداکار وکرم گوکھلے طویل علالت کے بعد 82 برس کی عمر میں چل بسے۔

تفصیلات کے مطابق وکرم گھوکھلے پچھلے کچھ دنوں سے پونے کے دینا ناتھ منگیشکر اسپتال میں تشویش ناک حالت میں زیر علاج تھے تاہم آج انہوں نے اسپتال میں آخری سانسیں لیں۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکرم نے 1971 میں امیتابھ بچن کی فلم ’پروانہ‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا اور پھر کئی مراٹھی اور ہندی فلموں میں کام کیا۔ جن میں 1990 میں امیتابھ بچن کی مشہور فلم ‘اگنی پتھ’ اور 1999 کی فلم ‘ہم دل دے چکے صنم’ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے