ٹک ٹاک

ٹک ٹاک کی جانب سے  یوٹیوب کو ٹکر دینے کے منصوبے پر کام شروع

کراچی (پا ک صحافت) انسٹاگرام، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس کو اپنے جیسا بننے پر مجبور کرنے کے بعد ٹک ٹاک کی جانب سے اب یوٹیوب کو ٹکر دینے کے منصوبے پر کام کیا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ ستمبر 2021 میں ٹک ٹاک نے بتایا تھا کہ دنیا بھر میں اس کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زیادہ ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کی مقبولیت نے دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بھی خود کو بدلنے پر مجبور کردیا اور ان کی جانب سے مختصر ویڈیوز کو زیادہ ترجیح دی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ ایک نئے فیچر پر ٹک ٹاک کی جانب سے کام کیا جارہا ہے جس کے تحت فونز میں یوٹیوب کی طرح فل اسکرین لینڈ اسکیپ موڈ پر ویڈیوز کو دیکھنا ممکن ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ اس فیچر کی آزمائش دنیا بھر میں صارفین کی محدود تعداد پر کی جارہی ہے۔کمپنی نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ فیچر کی آزمائش کے لیے منتخب کیے گئے صارفین اپنی فیڈ پر عام ویڈیوز کے ساتھ ایک بٹن کو دیکھیں گے۔ جب صارفین کی جانب سے اس بٹن پر کلک کیا جائے گا تو ویڈیو لینڈ اسکیپ موڈ پر منتقل ہوکر پوری اسکرین پر پھیل جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے