بلاول زرداری

اسامہ تو مر چکا ہے مگر گجرات کا قصائی زندہ ہے اور بھارت کا وزیراعظم بن چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

نیو یارک (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے  نریندر مودی کو گجرات کا قصائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  بھارت کو بتانا چاہتا ہوں  اسامہ بن لادن تو مر چکا ہے مگر گجرات کا قصائی زندہ ہے اور بھارت کا وزیراعظم بن چکا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ  بھارتی حکومت گاندھی کی نہیں، گاندھی جی کے قاتل کے نظریات پر یقین رکھتی ہے، ہٹلر سے متاثر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے نیویارک میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہدہشتگرد عناصر کو ہمارے ہمسایہ ملک سے معاونت مل رہی ہے، بلوچستان میں عدم استحکام کیلئے غیر ملکی عناصر سرگرم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے فیٹف نے ہمارے اقدامات کی توثیق کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بیرون ملک سے معاونت کی گئی، دہشتگرد گروپوں کی تربیت اور مالی مدد روکنا ہوگی۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیں اپنی کامیابیوں پر فخر ہے، انسداد دہشتگردی کے قومی لائحہ عمل کیلئے ٹھوس اقدامات کیے۔ جوہر ٹاؤن لاہور دھماکے میں بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ مسلم دنیا کو دہشتگردی کیلئے مورد الزام ٹھہرانا غلط ہے، دہشتگردی کا کسی مذہب یا خطے سے تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے