شہباز شریف

اسرائیلی ظلم کے نتیجے میں دہرا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ظلم کے نتیجے میں دہرا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسلامی دنیا کی قیادت عالمی برادری سے مل کر فلسطینیوں کی نسل کشی روکے۔ اُنہوں نے کہا کہ فلسطین کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے جہاں پانی اورخوراک بند ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا کہ  بے گناہ بچے، خواتین اور شہری قاتلوں کے نرغے میں ہیں، بڑھتی ہوئی بے حسی اور بے بسی دنیا کو سنگین نتائج کی طرف دھکیل رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ انسانیت کو بچانے میں ناکامی دنیا کے امن کی ناکامی ہو گی، ایک ایک لمحے کی تاخیر بے گناہوں کی شہادتوں کی صورت نکل رہی ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے فلسطینی علاقوں میں امدادی سامان بھجوانے کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محصور فلسطینیوں کے لیے امدادی قافلوں کو اجازت نہ ملنا عالمی اتھارٹی اور قانون کو مذاق بنا رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ فلسطینی بچوں کے آنسوؤں نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے،  مظلوموں کا لہو بہانے سے ناجائز ریاست کا وجود جائز نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے