ماہرہ خان بہت جلد معروف اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ ایک بار پھر اسکرین پر نظر آئیں گی

کراچی (پاک صحافت) دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی مرکزی اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت جلد معروف اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ ایک بار پھر اسکرین پر نظر آئیں گی۔ خیال رہے کہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ دنوں ماہرہ خان نے آسک ماہرہ کا ایک سیشن رکھا، جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو ان کے سوالوں کے جوابات دیئے۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر ماہرہ خان کے ایک مداح نےان سے پوچھا کہ ہم آپ کو اور ہمایوں سعید کو ایک ساتھ کب دیکھ سکیں گے؟۔ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے ہمایوں سعید کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’امید کرتی ہوں بہت جلد ، کیوں ہمایوں؟‘۔ اس پر ہمایوں سعید نے تصدیق کرتے ہوئےجواب دیا کہ ’ہاں بہت جلد، فلم کا نام بھی بتا دوں؟‘

واضح رہے کہ اس ٹوئٹ کے وائرل ہوتے ہی مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مداح بے صبری سے ان دونوں اداکاروں کے نئے پروجیکٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ہدایتکار ندیم بیگ کی نئی ڈرامائی فلم ’ آج رنگ ہے‘ میں ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گےجس کی کہانی زنجبیل عاصم شاہ نے لکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے