واٹس ایپ

واٹس ایپ پرائیویسی قبول نا کرنے والے صارف کو ایپ میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا

کیلیفورنیا (پاک صحافت) آڈیو اور ویڈیو کالنگ ایپ واٹس ایپ نے نئی پرائیویسی پالیسی سے متعلق بڑا یوٹرن لے لیا، واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئی ایپ پرائیویسی قبول نا کرنے والے صارف کو ایپ میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا، تاہم صارف کو پرائیوسی قبول کرنے کا نوٹیفکیشن باربار موصول ہوتا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے پرائیویسی پالیسی کے حوالے سے ایک نیا بیان جاری کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ صارفین جنہوں نے اب تک پرائیوسی پالیسی کو قبول نہیں کیا ہے ان کی نئے فیچرز تک رسائی محدود نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ویب سائٹ دی ورج کے مطابق واٹس ایپ ترجمان کا کہنا ہے کہ پرائیویسی قبول نا کرنے والے صارفین کو ایپ میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کمپنی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ صارفین جو ہماری نئی پالیسی کو تسلیم نہیں کریں گے انہیں ایپ کے کچھ فیچرز کیلئے محدود کردیا جائے گا اور  متعارف کیے جانے والے نئے فیچرز سے وہ لطف اندوز نہیں ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے