آصف زرداری

آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری، ہسپتال سے گھر منتقل

کراچی (پاک صحافت) سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت میں بہتری آنے پر ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کئی روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوگئے ہیں۔ سابق صدر کو صحت کی خرابی کے باعث 27 ستمبر کو کلفٹن کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہاں ان کے پھیپھڑوں کا پروسیجر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کو طبیعت میں بہتری پر ہسپتال گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ سابق صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے ان کی ہسپتال سے گھر روانگی کی تصویر بھی جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق صدر ہشاش بشاش کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے