انوار الحق کاکڑ

نگراں وفاقی کابینہ نے ڈپٹی چیئرمین نیب کے تقرر کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وفاقی کابینہ نے ڈپٹی چیئرمین نیب کے تقرر کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں نیب کے ڈپٹی چیئرمین کے تقرر کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں نگراں وفاقی وزرا، وزیراعظم کے معاونین خصوصی اور مشیر بھی شریک تھے، جس میں ملک کی موجودہ معاشی صورت حال اور توانائی سے متعلق معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب کے علاوہ نیب پراسیکیوٹر جنرل کے تقرر کی بھی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں ای سی سی اور کابینہ کی نجکاری کمیٹی میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔ وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری اور بریگیڈیئر شاہد عامر افسر کو غیرملکی ایوارڈ سے نوازنے کی منظوری بھی دی۔

کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ امن و امان کی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیر داخلہ نے ملکی داخلی اور خارجی صورتحال پر بریفنگ دی۔ 9 نکاتی ایجنڈے پر غور، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزں کے خلاف جاری آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے