میٹا  کی جانب سے ٹوئٹر کے مقابلے پر نئی ایپ بنانے کی تیاریاں

کراچی (پاک صحافت) فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی ملکیت رکھنے والی کمپنی میٹا کی جانب سے ٹوئٹر کے مقابلے پر ایک نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے ایک ایپ تیار کی جا رہی ہے جس پر صارفین ٹوئٹس جیسی تحریری اپ ڈیٹس کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس ایپ کو ابھی پی 92 کا نام دیا گیا ہے اور اس کی تیاری ابتدائی مراحل میں ہے۔ میٹا کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ وہ ایک ڈی سینٹرلائز سوشل نیٹ ورک پر کام کر رہی ہے۔ میٹا کے ایک ترجمان کے مطابق ہم ٹیکسٹ اپ ڈیٹس شیئر کرنے والے سوشل نیٹ ورک پر کام کر رہے ہیں، ہمارا ماننا ہے کہ ایک ایسی ایپ کے لیے جگہ موجود ہے جہاں تخلیق کار اور معروف شخصیات اپنی دلچسپیوں کے بارے میں اپ ڈیٹس شیئر کر سکیں۔

واضح رہے کہ پی 92 کے لیے انسٹاگرام برانڈ کو استعمال کیا جائے گا اور صارفین اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس کے ذریعے اس پر لاگ ان ہو سکیں گے۔ اس نئی ایپ میں انسٹاگرام اکاؤنٹ سے لاگ ان ہونے پر فوٹو شیئرنگ ایپ کی پروفائل تفصیلات نظر آئیں گی۔ چونکہ یہ ڈی سینٹرلائز ایپ ہوگی تو صارفین اپنے سرورز اور مواد کی جانچ پڑتال کے لیے اپنے اصولوں کو تشکیل دے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل، 3 مئی کو روانہ ہوگا

(پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے