بلاول بھٹو

مزید ایک دن بھی عوام کو نااہل حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ بلاول بھٹو

لاہور (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم اب مزید ایک دن بھی عوام کو نااہل و نالائق حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے جتنے برے حالات اب ہیں پہلے کبھی نہ تھے۔ عوام اس حکومت سے فوری نجات چاہتے ہیں۔ ملک کے مسائل کا حل جمہوریت، جمہوریت اور صرف جمہوریت ہے۔ 27 فروری کو ہم کراچی مزار قائد سے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں پی پی کی بنیاد رکھی گئی، یہیں سے حکومت کے خاتمے کا آغاز کریں گے۔ ہم اس حکومت کے خاتمے کا آغاز اسی شہر سے کریں گے جہاں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ انہوں نے کہا اس حکومت نے تاریخی غربت اور مہنگائی کی جس کی مذمت کرتے ہیں۔ نالائق اور نااہل حکومت کو ملک پر مسلط کیا گیا، اب مزید ایک دن بھی عوام کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے