فیس بک

فیس بک اور ٹوئٹر پر ممنوعہ مواد کو ڈیلیٹ نہ کرنے پر بھاری جرمانہ عائد

ماسکو (پاک صحافت) روسی عدالت نے فیس بک اور ٹوئٹر پر بھاری جرمانہ عائد کردیا، روسی خبررساں ادارے کے مطابق روسی عدالت  کی جانب فیس بک اور ٹوئٹر پر ممنوعہ مواد کو ڈیلیٹ نہ کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کا بتانا ہےکہ فیس بک کو اب تک روس میں 90 ملین روبلز اور ٹوئٹر پر 45 ملین  روبلز کا جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی عدالت نے گوگل پر بھی اسی جرم اور صارفین کا ڈیٹا محفوظ نہ کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔ خیال رہے کہ روس نے حال ہی میں امریکی  ٹیکنالوجی کمپنیوں فیس بک اور ٹوئٹر کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتےہوئے ان پر الزام عائد کیا کہ ان کمپنیوں نے  پارلیمانی انتخابات میں بھی  مداخلت کی۔

واضح رہے کہ خبر ایجنسی کے مطابق ماسکو کی ایک عدالت نے منگل کے روز فیس بک پر 21 ملین روبلز مالیت کے 5 جرمانے عائد کیے جو 2 لاکھ 88 ہزار امریکی ڈالر بنتے ہیں جب کہ اسی عدالت نے  ٹوئٹر پر بھی  5 ملین روبلز کا جرمانہ عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسنیپ چیٹ

اسنیپ چیٹ صارفین اب اپنے میسجز ایڈٹ کر سکیں گے

(پاک صحافت) اسنیپ چیٹ کے صارفین بھی اب اپنی چیٹ میسجز کو ایڈٹ کر سکیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے