سعودیہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتا ہے، سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے انتہائی موزوں سمجھتا ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2024ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک نے یہ بات کہی۔ ان کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں پاکستانی سعودی عرب کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں، سعودی عرب پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک نے یہ بھی کہا ہے کہ سعودی سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر نامزد

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے