قمر زمان کائرہ

پاکستان کشمیریوں کی حمایت میں ہمیشہ ثابت قدم رہے گا۔ قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، پاکستان کشمیریوں کی حمایت میں ہمیشہ ثابت قدم رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا یوم استحصال کشمیر پر اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ تین سال قبل 05 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات اٹھائے، ان اقدامات کا مقصد بھارت کی اُس مذموم حکمت عملی کا نفاذ تھا جس کے تحت بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر کی ڈیمو گرافی کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد کی تکمیل کے لیے بھارت نے لاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو ڈومیسائل سر ٹیفکیٹ جاری کیے ہیں۔ یہ تمام اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چوتھے جینوا کنونشن سمیت تمام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنے غیر قانونی اقدامات پر بضد اور بے خوف ہے، کشمیریوں کو بے اختیار کرنے اور حق رائے دہی سے محروم کرنے کے لیے بھارت کی جانب سے قائم کیا گیا جبکہ حدبندی کمیشن مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی من مانی اور ہٹ دھرمی کی واضح مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ذوالفقار علی بھٹو

پیپلزپارٹی کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) پیپلز پارٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر جلسہ ملتوی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے