کورونا کیسز

کورونا وائرس کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں 67 اموات، 2988 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 67 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہزار 787 ہوچکی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 988 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد  12 لاکھ 7 ہزار 508 تک جا پہنچی ہے۔ خیال رہے کہ  پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 62 فیصد رہی۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 90 ہزار 545 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 66 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 90 ہزار 176 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے