ٹک ٹاک

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر عائد پابندی ختم کر دی گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی جانب سے یقین دہانی کے بعد ان پر عائد پابندی اٹھا لی ہے۔ ٹک ٹاک انتظامیہ نے پی ٹی اے کو یقین دہانی کروائی ہے کہ غیر اخلاقی مواد کو فوری طور پر بلاک کیا جائے گا۔غیر قانونی مواد ہٹانے کی یقین دہانی پر ٹک ٹاک کی سروس کو بحال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال 20 جولائی کو ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد سے پی ٹی اے مستقل ٹک ٹاک کی مینجمنٹ سے رابطے میں تھی اور ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے پی ٹی اے کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مقامی قوانین اور سماجی اقدار کے مطابق غیرقانونی مواد پر قابو پانے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔ پی ٹی اے سے جاری اعلامیے کے مطابق پلیٹ فارم نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ مستقل غیرقانونی مواد اپ لوڈ کرنے میں ملوث صارفین کو بلاک کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے حکام کو یقین دہانی کرانے جانے کے بعد حکام نے ٹک ٹاک پر عائد پابندی ختم کردی۔ پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک کی مستقل نگرانی کی جائے گی تاکہ پاکستان کی سماجی اقدار اور قوانین سے متصادم غیرقانونی مواد کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ یاد رہے کہ شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نامناسب مواد کی وجہ سے کئی مرتبہ پابندی کی زد میں آ چکی ہے اور گزشتہ ایک سال کے عرصے میں اس پر چار مرتبہ پابندی لگائی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خلا سے 14 کروڑ میل کی دوری سے ڈیٹا زمین پر منتقل کرنے میں کامیابی

(پاک صحافت) امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین سے 14 کروڑ میل کے فاصلے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے