اداکار

فیصل قریشی کی پاکستانی خواتین سے بریانی کی فرمائش

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے پاکستانی خواتین سے بریانی کی فرمائش کر دی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکار نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے الیکشن 2024ء پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

اداکار نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے پاکستانی خواتین کو خاموش پیغام دیا اور 8 فروری کے دن بریانی پکانے کی فرمائش کر دی۔ فیصل قریشی نے لکھا ہے کہ میری پاکستانی ماؤں اور بہنوں سے عاجزانہ درخواست ہے کہ 8 فروری کو گھر میں ضرور بریانی پکائیں تاکہ آپ کے خاوند، بھائی، بیٹے ایک بریانی کی پلیٹ پر آنے والی نسلوں کا مستقبل داؤ پر نہ لگائیں۔ اس کے ساتھ ہی اداکار نے دونوں ہاتھ جوڑنے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا ہے اور ’خاموش پیغام‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹا اسٹوری جیسے ہی سوشل میڈیا کی زینت بنی صارفین ملے جلے تاثرات پیش کرنے لگے۔ بعض صارفین کے مطابق اداکار نے بہت عمدہ بات کی ہے جبکہ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ جو لوگ بریانی کی ایک پلیٹ پر ووٹ دیتے ہیں وہ غربت تلے اس قدر دب چکے ہوتے ہیں کہ انہیں روز مرہ کی زندگی میں ایک پلیٹ بریانی تک میسر نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے