ٹک ٹاک

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی عائد

کراچی (پاک صحافت) سندھ  ہائی کورٹ نے شارٹ ویڈیوز کی مقبول ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی،  ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے ایک شہری کی درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو 8 جولائی تک بند کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں میں ایک شہری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں شہری نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور فحش مواد کی موجودگی کے باعث اس پر پابندی کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے شہری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پی ٹی اے کو فوری طور پر ٹک ٹاک کو اگلی سماعت تک یعنی 8 جولائی تک بند کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ عدالتی احکامات کے بعد ٹک ٹاک آئندہ 10 دن تک بند رہے گا۔ یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ سے قبل رواں برس مارچ میں پشاور ہائی کورٹ نے بھی غیر اخلاقی مواد کی موجودگی کے باعث ٹک ٹاک کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی احکامات کے بعد فوری طور پر ٹک ٹاک کو بند کردیا گیا تھا اور شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کچھ دن تک بند رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

خلا سے 14 کروڑ میل کی دوری سے ڈیٹا زمین پر منتقل کرنے میں کامیابی

(پاک صحافت) امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین سے 14 کروڑ میل کے فاصلے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے